ڈی آئی خان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک،11 فرار

ڈیرہ غازی خان کے سرحدی گاؤں جوتر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو علاقے میں 15 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد چھاپہ مارا گیا۔
کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 11 فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
