ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 2 خوارج ہلاک

 

 

 

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان ) میں پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے دو خوارج کو ہلاک کردیا۔

ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد کے مطابق ڈی آئی خان میں رات گئے دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ کھتی پر حملہ کیا،پولیس کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی سے دو خوارج جہنم واصل ہوگئے۔

ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد نے بتایاکہ کہ دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا،جسے فوری طور پر طبی امداد کےلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ان کاکہنا تھاکہ پولیس جوانوں نے دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتےہوئے حملے کو ناکام بنایا۔

 

Back to top button