پاکستان کو آگے بڑھانے کےلیے مذاکرات ہی واحد حل ہیں : فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈائیلاگ ہونا چاہیے کیوں کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کےلیے مذاکرات ہی واحد حل ہیں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز سندھ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو ویلکم کیا جس سے اچھا تاثر گیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ ہونا چاہیے کیوں کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کےلیے مذاکرات ہی واحد حل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری، نواز شریف اور شہباز شریف کے پاس جائیں گے اور تمام جماعتوں کے مل بیٹھنے سے معاملات ٹھیک ہوں گے۔
فواد چوہدری نے خیبرپختونخوا کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے حوالے سے پی ٹی آئی کو بہتر علم ہےکہ کیا ہورہا ہے کیوں کہ پی ٹی آئی تیسری مرتبہ وہاں سے منتخب ہوئی ہے۔
