علیمہ خان اورمشال یوسفزئی میں اختلافات شدت اختیارکرگئے

تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے جہاں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سینیٹر مشال یوسفزئی نے ایک دوسرے کے کردار پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔
علیمہ خان اور سینیٹر مشال یوسفزئی کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے اورعلیمہ خان نے مشعال یوسفزئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خیر خواہ ہیں۔
مشعال یوسفزئی نے رد عمل دیتے ہوئے علیمہ خان کے بیان کو آے آئی جنریٹڈ کہہ دیا اور کہا کہ علیمہ خان عمران خان کی بہن ہونے کی وجہ سے میرے لیے قابل احترام ہیں، ابھی ان کی سوشل میڈیا پر چلنے والی اپنے حوالے سے ایک ویڈیو دیکھی جو یقیناً اے آئی جنریٹڈ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ان کو بہت سختی سے اس قسم کے بیانات اور میڈیا پر آنے سے روکا ہوا ہے اور اس کا اعلان خان صاحب نے خود صحافیوں اور میڈیا کے سامنے کیا کہ اب صرف ان کی بہن نورین نیازی میڈیا کے سامنے بیان دے گی۔
مشال یوسفزئی نے کہا کہ اس سے پہلے بھی جب ان کے اس قسم کے بیانات منظرعام پر آئے تھے اور خان صاحب کو پتا چلا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اے آئی ویڈیوز تھیں اور انہوں نے یہ بھی کہا باہر اس طرح کے بیانات میڈیا کو نہیں دیے۔
