ڈیجیٹل کمیونٹی نمائندوں نے ای کامرس پر 18 فیصد ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کر دیا

ای کامرس کے نمائندگان کی جانب سے 18 فیصد ٹیکس کومسترد کیا گیا اورنمائندگان نے ٹیکس  فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتےہوئے ڈیجیٹل کمیونٹی کےنمائندوں نے ای کامرس پر مجوزہ ٹیکس اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

ڈیجیٹل کمیونٹی کےنمائندوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں ای کامرس کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں، حکومت نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو لاکھوں افراد کا روزگار خطرے میں پڑجائے گا۔

فیلڈمارشل عاصم منیرسے ملاقات میرے لئےاعزازہے،امریکی صدر

 

ای کامرس کے ماہر ثاقب اظہر نے کہاکہ وہ 15 سال سے اس انڈسٹری سے وابستہ ہیں،  اس انڈسٹری کی راہ میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ای کامرس کی کوئی وزارت نہیں، ای کامرس ہی واحد انڈسٹری ہےجو 17 فیصد سالانہ ترقی کر رہی ہے مگر اس پر 18 فیصد ٹیکس لگا کر ترقی کا عمل روکا جارہا ہے۔

Back to top button