سردار جی تھری کی ریلیز روک کرپاکستان سے میچ کھیل لیا،دلجیت دوسانجھ

بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ بھارت میں سردار جی تھری کی ریلیز روک کرپاکستان سے میچ کھیل لیا۔

کوالالمپور میں میوزک کنسرٹ کے دوران دلجیت دوسانجھ نے اپنی فلم کی ریلیز سے جڑے تنازع پر کھل کر بات کی۔ اس موقع پر جب بھارتی پرچم نظر آیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ان کے ملک کا جھنڈا ہے اور ہمیشہ اس کا احترام ہونا چاہیے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ جب سردار جی تھری ریلیز ہوئی، اُس وقت بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچز جاری تھے اور اب بھی کھیلے جا رہے ہیں۔

انہوں نے 22 اپریل کے پہلگام سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ دلخراش ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے اس واقعے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کی تھی جبکہ پاکستان متعدد بار اس الزام کی تردید کر چکا ہے۔

Back to top button