اسرائیل اور لبنان میں براہ راست مذاکرات کا آغاز

لبنان کے صدر جوزف عون کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور لبنان میں براہ راست مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے، اب تک مثبت جواب ملا ہے۔

لبنانی صدر نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا واحد حل اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے  اپنی کابینہ کو لبنان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی ہدایت  کی تھی ۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ انہوں نے اسرائیل کو لبنان کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  لبنان کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات شروع کرنے کی بار بار درخواستوں کے پیشِ نظر میں نے کل کابینہ کو ہدایت دی کہ لبنان کے ساتھ جلد از جلد براہِ راست مذاکرات شروع کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  یہ مذاکرات حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے اور اسرائیل اور لبنان کے درمیان پُرامن تعلقات کے قیام پر مرکوز ہوں گے۔

واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی کے باوجود سفارتی رابطوں کی کوششیں تیز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

Back to top button