سرمد کھوسٹ فلم ’’کملی‘‘ پر بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ لے اُڑے

معروف فلمساز سرمد کھوسٹ نے امریکہ میں ہونے والے ایشیائی فلموں کے ڈی سی ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے سب سے بڑے ایوارڈ کو اپنے نام کر لیا، ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش، ایران، افغانستان اور خطے کے دیگر ممالک کی فلموں کو پیش کیا جاتا ہے۔رواں برس بھی پاکستان اور بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک کی 60 فلموں کو فیسٹیول میں پیش کیا گیا، میلے میں پیش کی گئی فلمیں اردو سمیت خطے کی دیگر 12 زبانوں میں پیش کی گئیں، سرمد کھوسٹ کی ہدایت کردہ فلم ’کملی‘ کی بھی ڈی سی فلم فیسٹیول میں نمائش کی گئی جبکہ بعد ازاں فلم نے ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔سرمد کھوسٹ نے انسٹاگرام پر بہترین ہدایت کار جیتنے کے ایوارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایوارڈ ملنے کی تصدیق کی، پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات اور مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی پیش کی، صبا قمر، ثانیہ سعید اور نمرہ بچہ کی کاسٹ پر مبنی فلم ’کملی‘ کو جون 2022 میں ریلیز کیا گیا تھا۔’کملی‘ کو ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول سے قبل دیگر متعدد عالمی فلم فیسٹیولز میں بھی پیش کیا گیا تھا اور اس نے متعدد ایوارڈز بھی جیتے تھے، ’کملی‘ نے پاکستان میں اچھی کمائی بھی کی تھی اور اس کی کہانی کو پسند بھی کیا گیا تھا جبکہ صبا قمر نے فلم کو اپنی زندگی کی مشکل ترین فلم بھی قرار دیا تھا۔ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں ’کملی‘ کی نمائش کے علاوہ سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ سے متعلق بھی سیشن منعقد کیا گیا تھا، جہاں فلم ساز نے اس کی کہانی اور اس پر ہونے والے تنازع پر کھل کر بات کی، ’’زندگی تماشا‘‘ کو سرمد کھوسٹ نے اگست 2023 کے یوم آزادی کے موقع پر یوٹیوب پر ریلیز کیا تھا، ان کی فلم کو ابتدائی طور پر جنوری 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا، تاہم عین وقت پر فلم
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 11جنوری کو ہوگا
ساز نے بتایا کہ فلم سینسر بورڈز نے ان کی فلم پر پابندی عائد کر دی تھی۔
