ڈائریکٹر جمشید محمود کی سزا معطل، سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کرلی

سندھ ہائیکورٹ نے فلم پروڈیوسر، رائٹر اور ڈائریکٹر جمشید محمود عرف جامی کو ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

عدالت میں جامی کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، جس میں 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی گئی۔ وکیل حافظ محمد یحییٰ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ جمشید محمود کو آج جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔

صدر کے استعفیٰ اور آرمی چیف کے صدارتی منصب سنبھالنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، محسن نقوی

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے ڈائریکٹ کمپلین پر جامی کو دو سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

یہ مقدمہ فلم اور میوزک ڈائریکٹر سہیل جاوید کی جانب سے ہتکِ عزت کے الزام میں دائر کیا گیا تھا۔

Back to top button