سینیٹ ٹکٹوں پر اختلاف، ناراض پی ٹی آئی امیدواروں نے دستبردا ہونے سے انکار کردیا

تحریک انصاف میں سینیٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے نظر انداز کیے گئے پارٹی رہنماؤں کو منانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ ناراض امیدواروں سے ان کی پہلی ملاقات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی اور ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے ساتھ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ناراض رہنماؤں کو منانے میں ناکام رہے، جس کے بعد ناراض امیدواروں نے سینیٹ انتخاب سے دستبرداری کا فیصلہ واپس نہ لینے پر اصرار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ناراض امیدواروں میں ارشاد حسین، عائشہ بانو، عرفان سلیم، اور وقاص اورکزئی شامل ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ، ان رہنماؤں کو وزیراعلیٰ سے ملاقات کےلیے لائے تھے۔ناراض امیدواروں کا مؤقف ہے کہ وہ کسی صورت اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس نہیں لیں گے۔

سینیٹ الیکشن: PTI امیدواروں کی بغاوت، کاغذات واپس لینے سے انکار

یاد رہے کہ گزشتہ رات خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ کرانے کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں 5/6 فارمولے پر اتفاق ہوا، جس کے تحت تحریک انصاف کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں دی جائیں گی، جب کہ دیگر امیدوار دستبردار ہوجائیں گے۔

Back to top button