حماس کو غیر مسلح کرنے کا عمل مرحلہ وارحل ہوناچاہیے،ترکیہ

ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فدان نے کہا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کا عمل حقیقت پسندانہ اور مرحلہ وار انداز میں حل ہونا چاہیے۔
ترک وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے عمل کو ترجیحات کی فہرست میں سب سے آخر میں رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے سے پہلے غزہ میں انتظامی کنٹرول کی منتقلی، نئی پولیس فورس کا قیام اور انسانی امداد کی آزادانہ فراہمی ناگزیر ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے سے قبل غزہ کے انتظامی امور بالخصوص سیکیورٹی معاملات کو مربوط اور منظم کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے غزہ میں پولیسنگ کے نظام کو سنبھالنا ہوگا پھر انسانی امداد کو مکمل آزادی سے داخل ہونے دینا ہوگا۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ جب معمول کی زندگی بحال ہوجائے اور لوگوں میں امید پیدا ہو تب ہم حماس کے غیر مسلح ہونے کے مسئلے پر بات کر سکتے ہیں۔
