فتنہ الخوارج کی پنجاب میں نوجوانوں کی آن لائن بھرتی مہم کا انکشاف

فتنہ الخوارج کی پنجاب میں نوجوانوں کی آن لائن بھرتی مہم کا انکشاف ہواہے، قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے بروقت کارروائی کر کے نیٹ ورک توڑ دیا۔

فتنہ الخوارج کی آن لائن بھرتیوں کی وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی گئی تفصیل کےمطابق دہشت گرد تنظیم نے گوجرانوالہ،لاہور، ساہیوال،بہاولپور،جہلم اور سرگودھا سے بھرتیاں کیں۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کالعدم تنظیم کی جانب سے بھرتیوں کا مقصد پنجاب میں مقامی سہولت کاری کےلیے نیٹ ورک بنانا تھا۔

رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ سائبر پیٹرولنگ اور انٹیلی جنس انفارمیشن پر آن لائن بھرتی مہم نیٹ ورک بریک کیاگیا،فتنہ الخوارج کی سہولت کاری کےلیے بھرتی ہونے والے 6 افراد گرفتار کیے،جن کی عمریں 16 سے 23 سال کےدرمیان ہیں۔

16 آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کی منظوری

وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی رپورٹ میں حکام نےکہا ہےکہ سائبر پیٹرولنگ کےدوران ریاست مخالف عناصر کی مانیٹرنگ کا عمل تیز کر دیا گیا،سوشل میڈیا صارفین تک رسائی کرنےوالے الگورتھم کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

Back to top button