فواد چودھری سمیت چار وزرا کی نااہلی، درخواست سماعت کیلئے منظور
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی بہو، پوتے اور پوتی کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کی نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ فواد چوہدری، وفاقی وزیر آبی امور فیصل واڈا ،صداقت عباسی، وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کو 62 ون-ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔
علاوہ ازیں درخواست میں میڈیا کو توہین عدالت کیس کے فیصلے تک رانا شمیم کی ’’کردار کشی‘‘ روکنے کی بھی استدعا کی گئی، دو اینکر اور ایک نجی چینل سمیت رجسٹرار گلگت بلتستان سپریم کورٹ اپیلیٹ کورٹ، رجسٹرارشہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں راناشمیم کی ’کردار کشی‘ کرنے پر فرخ حبیب کو قومی نشریاتی چینل پر معافی مانگنے، دو اینکر اور ایک نجی چینل کو پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا کی استدعا کی گئی۔
نیب چئیرمین کو بچانے پر عمران خان نے یو ٹرن لے لیا
درخواست میں کہا گیا کہ رانا شمیم کے بطور وائس چانسلر شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی تعیناتی سے متعلق ایڈمنسٹریٹو ریکارڈ طلب کیا جائے، سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی بہو، پوتے اور پوتی نے اپنی درخواست میں کہا کہ بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد حسن رانا کی اے سی آر کی 26 مئی 2018 سے لیکر یکم دسمبر 2018 تک اے سی آر طلب کی جائے۔
رانا شمیم کی بہو، پوتے اور پوتی کی جانب سے راناشمیم کے بیٹے احمد حسن رانا نے درخواست دائر کی تھی۔