بجلی صارفین کیلئے 53 ارب روپے سے زائد ریلیف کی درخواست نیپرا میں جمع

ملک کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں باقاعدہ درخواست دائر کر دی ہے۔
جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کیپیسٹی پیمنٹس کی مد میں 53 ارب 71 کروڑ روپے کی بچت متوقع ہے، جبکہ یوز آف سسٹم چارجز کے تحت 66 کروڑ 20 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اسی طرح آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 18 کروڑ 20 لاکھ روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی۔
سپریم کورٹ : عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
درخواست کے مطابق، ان تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف دیا جا سکتا ہے۔
نیپرا ان درخواستوں پر 4 اگست کو سماعت کرے گا، اور اس کا فیصلہ کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر لاگو ہوگا۔
