کیا آپ جانتے ہیں لفٹ میں شیشے کیوں لگے ہوتے ہیں؟

کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی بعداب لفٹ کا استعمال عام ہوگیا ہےلیکن اس میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سےلوگ لاعلم ہیں۔

لفٹ کےاستعمال کےدوران آپ نےدیکھا ہوگا کہ عام طور پرپوری لفٹ میں شیشے لگے ہوتے ہیں جہاں بہت سےلوگ سیلفیاں لینا بھی پسند کرتے ہیں۔

لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہےکہ یہ شیشے لفٹ میں کیوں لگےہوتے ہیں؟ کیا انہیں لفٹ کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے لگایا جاتاہے؟ یہ شیشے فٹ میں بہت خاص مقصد کیلئے لگائےجاتےہیں جو ہم آپ کو بتائیں گے۔

چین نے دنیا کی سب سے بڑی جینزبنالی

بہت سے لوگ بند،محدودجگہوں جیسےلفٹوں میں اضطراب کے احساسات کا تجربہ کرتےہیں۔اسی لیےآئینے چھوٹی لفٹ میں زیادہ جگہ کا احساس پیدا کرکے لفٹ کو بڑابڑا محسوس کرواتے ہیں جب کہ گھٹن بھی محسوس ہونے نہیں دیتے۔

لفٹ میں موجود شیشے لوگوں کو اپنے ارد گردکوزیادہ واضح طور پر دیکھنے کی اجازت دیتے ہیں۔اس سےلوگ خود کو محفوظ محسوس کرسکتےہیں کیونکہ وہ دوسرےمسافروں اورممکنہ خطرات سےآگاہ ہوسکتے ہیں۔

شیشوں کی وجہ سےمعذورافراد کو بھی رہنمائی میں مدد ملتی ہے۔مثال کےطور پر اگر وہیل چیئر پربیٹھےشخص کو لفٹ سےپیچھےہٹنےکی ضرورت ہوتی ہے تو آئینے کی مدد سےبخوبی اپنا کام کرسکتا ہے۔

Back to top button