ڈاکٹرماں کاکارنامہ،جاں بحق اکلوتےبیٹےکےگردےعطیہ کردیئے

ڈاکٹرماں کابڑاکارنامہ،کراچی کی کڈنی سپیشلسٹ ماں نے حادثے میں جاں بحق اکلوتے بیٹے کے گردے عطیہ کر دیئے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی باہمت خاتون، جو پیشے کے لحاظ سے گردوں کی ماہر پروفیسر ہیں، نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے اکلوتے 23 سالہ بیٹے کے دونوں گردے عطیہ کر کے دو مریضوں کو نئی زندگی کی امید دی۔
سید سلطان ظفر گزشتہ ہفتے ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور کئی روز زندگی و موت کی کشمکش کے بعد منگل کے روز ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
بیٹے کے انتقال کے بعد یہ باحوصلہ ماں خود ایمبولینس میں میت کے ساتھ SIUT ہسپتال پہنچیں اور وہاں اس کے دونوں گردے عطیہ کر دیے، تاکہ ایسے مریضوں کو زندگی کا موقع مل سکے جو گردوں کی پیوند کاری کے منتظر تھے۔
خاتون پروفیسر کا کہنا تھا میرا بیٹا تو اب نہیں رہا، لیکن اس کے گردے کسی اور انسان کی زندگی بچا سکتے ہیں۔
ان کے اس عظیم قدم کو سوشل میڈیا اور میڈیکل کمیونٹی میں بے حد سراہا جا رہا ہے، اور اسے انسانیت، ایثار اور جذبۂ خدمت کی اعلیٰ مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
