کیا بشریٰ بی بی کے پاس جادو کی چھڑی ہے؟بہن مریم وٹوکےانکشافات

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پاس کون سی جادوں کی چھڑی ہے۔بہن مریم وٹو نے اہم انکشافات کردیئے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بڑی بہن مریم وٹو نے ان کی شادی سے متعلق دلچسپ انکشافات کردیے۔
مریم وٹو نے انکشاف کیا کہ میرا تعلق عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ 2022 سے ہے، میں اس وقت بھی پارٹی کی کارکن تھی جب عمران خان میرے بہنوئی نہیں بنے تھے۔انہوں نے متعدد سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ مجھ پر پارٹی معاملات میں مداخلت کا جو الزام لگتا ہے میں سمجھتی ہوں کہ میرا یہ حق ہے، میں اس پارٹی کی بہت پرانی کارکن ہوں۔
مریم وٹو نے گزشتہ سال اکتوبر میں تحریک انصاف کی جانب سے کیے گئے مارچ میں بشریٰ بی بی کے کردار پر بھی بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں بشریٰ بی بی کی بڑی بہن نے بتایا کہ بشریٰ کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، اتنی اچھی بیوی ہو تو ہر شوہر اپنی بیوی کی مانتا ہے، بشریٰ کے پاس دین اور قرآن کا بہت علم ہے اور یہی وجہ ہے کہ عمران خان اپنی اہلیہ کی بات مانتے ہیں اور ان سے مشورہ لیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ بشریٰ کو اپنا مرشد کہتے ہیں۔
مریم وٹو نے کالے جادو اور ٹونے تعویز جیسے الزامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بشریٰ پر ایسے الزامات لگاتے ہیں مجھے ان کی ذہنی صحت پر شک ہوتا ہے۔میں عمران خان کی نجی زندگی پر بات نہیں کروں گی، بہنوئی بننے سے قبل میں عمران خان کو زیادہ قریب سے نہیں جانتی تھی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی میچ میکنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مریم وٹو نے بتایا کہ اس وقت میرے ذہن میں میچ میکنگ والی کوئی بات نہیں تھی، یہ 2015 یا 2016 کا وقت تھا جب میں نے دونوں کو ایک دوسرے سے متعارف کروایا۔
مریم وٹو نے کہا میں نے بی بی سے درخواست کی تھی کہ عمران خان کی روحانی معاملات میں کچھ مدد کردیں کیونکہ عمران خان مجھے بہت پریشان نظر آتے تھے، ایک بار ٹی وی پر دیکھا تو بہت برے حال میں نظر آئے، جس پر بشریٰ بی بی نے منع کردیا کہ نہیں میں میڈیا پر نہیں آنا چاہتی، وہ عمران خان سے بات کرنے سے انکاری تھیں لیکن میرے اصرار پر وہ رضامند ہوگئیں۔
بہن مریم وٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی سے ملوانے پر ای میل کے ذریعے میرا شکریہ ادا کیا تھا، انہوں نے لکھا تھا کہ شکریہ آپ نے میری زندگی بدل دی ہے۔
