پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اور سعودی ریال کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پیر 14 مارچ کو کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ انٹربینک مارکیٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں

47پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قدر 178.98 روپے رہی۔

شادی کے باوجود حریم شاہ کا بلاول سے اظہار عشق

روپے کے مقابلے میں دیگر اہم کرنسیوں میں سے سعودی ریال کی قدر 47.70، اماراتی درہم 48.72، کویتی دینار 588.47، بحرینی دینار 474.76، عمانی ریال 465.50، برطانوی پاؤنڈ 233.55 اور یورو 196.24 روپے رہی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 178.8 اور قیمت فروخت 179.9، سعودی ریال کی قیمت خرید 47.2 اور قیمت فروخت 47.9 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.6 اور قیمت فروخت 49.3 روپے رہی۔

Back to top button