روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کا اضافہ

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 48 پیسے کا اضافہ ہونے کے بعد اس کی نئی قیمت 176.23 روپے پر پہنچ گئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 175.75 روپے تھی، پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 46.97، اماراتی درہم 47.97، عمانی ریال 458.34، برطانوی پاؤنڈ 239.12، بحرینی دینار 467.44، کویتی دینار 582.58 روپے رہی۔
24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں منگل 22 فروری کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 176.2 روپے اور قیمت فروخت 177.7 روپے رہی۔ دیگر اہم کرنسیوں میں سے سعودی ریال کی قیمت خرید 46.6 روپے اور قیمت فروخت 47.3 روپے، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.6 اور قیمت فروخت 49.3 روپے، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 238.5 اور قیمت فروخت 241 روپے رہی۔
