انٹربینک میں ڈالرمہنگا،سونے کےدام بھی بڑھ گئے

کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالرمہنگاجبکہ سونے کے دام بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق درآمدی بل کی طلب پر ڈالر مزید مہنگا ہو گیا،انٹربینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر جنوری 2024 کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر مہنگا ہوکر  280 روپے 37 پیسے پر بند ہوا۔ماہرین کاکہنا ہے کہ تین ماہ میں درآمد ی بل 15 ارب ڈالر سے تجاوز ہونے پر ڈالر کی مانگ بڑھ گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر2 پیسے کم ہوکر 282.02 روپے ،یورو 11 پیسے سستا ہوکر 305.32 روپے ،یو اے ای درہم 2 پیسے کمی سے 76.78 روپے ،سعودی ریال1 پیسے کم ہوکر  75.25 روپے پرآگیا۔   اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 15 پیسے بڑھ کر 364.76 روپے پر پہنچ گیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ تین ماہ میں درآمدی بل 15 ارب ڈالر پہنچنے پر روپے پر پریشر ہے ۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 05ڈالر کے اضافے سے 3027ڈالر کی سطح پر آگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 18 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10گرام سونے کی قیمت بھی 515روپے کی کمی سے 2لاکھ 73ہزار 148روپے کی سطح پر آگئی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3475روپے کی سطح پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2979 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی رہی، ہنڈریڈ انڈیکس گھٹ کر 116439پوائنٹس کی سطح آگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2002 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی مندی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا ہے جس میں ہنڈریڈ انڈیکس گھٹ کر 116439پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔مارکیٹ میں مندی سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

Back to top button