ڈونلڈ ٹرمپ اوروزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات طے،وائٹ ہاؤس میں ہوگی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے پاگئی جو کہ وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے باضابطہ آغاز کی تقریب میں شریک ہیں۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم کے ہمراہ اجلاس میں موجود ہیں۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوں گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو اہم ملاقات طے پا گئی جو کہ وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات کا وقت آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں طے ہوگا، ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان علیحدہ اور خصوصی نوعیت کی ہوگی، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی شرکت کا امکان ہے۔

Back to top button