سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار، سزا سنا دی گئی

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت نے کاروباری ریکارڈ میں جعل سازی اور 2016 کے صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش میں ایک فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کو خاموش رہنے کے عوض 1 لاکھ 30 ہزار کی ادائی پر سزا سنا دی۔

نیویارک کی جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ پر کاروباری ریکارڈ میں جعل سازی کے حوالے سے عائد 34 الزامات میں سے تمام کو درست قرار دیتے ہوئے سابق صدر کو ہر ایک جرم کا مرتکب پایا ہے۔

مجیب الرحمٰن کی ویڈیو معاملے پر عمران خان کا ایف آئی اے کو تفتیش میں تعاون سے انکار

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام تھا کہ ان کے  اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور انہیں چھپانے کےلیے 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اسٹارمی ڈینئلز کو رقم دی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیت گئے تھے۔

استغاثہ نے تقریباً 2 درجن افراد کو گواہی کےلیے طلب کیا اور دلائل مکمل ہونے کے بعد جیوری نے فیصلہ سنانے کےلیے 2 دن کا وقت لیا۔ استغاثہ نے موقف اختیار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مواقع کو بہتر بنانے کےلیے کاروباری ریکارڈ کو چھپانے کی کوشش کی، جو بالآخر وہ جیت گئے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے سزا سنانے والی جیوری پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا مجھ پر یہ مقدمہ دھاندلی ہے، میں بالکل بے قصور ہوں۔ یہ مقدمہ میری توہین ہے، معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔

Back to top button