ایران نے مظاہرین پر تشدد کیا تو امریکا کارروائی کرے گا : ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران میں پر امن مظاہرین پر تشدد کیاگیا تو امریکا کارروائی کرے گا ۔
سوشل ٹروتھ اکاؤنٹ پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھاکہ ایران نے پُر امن مظاہرین پر تشدد کیا یا انہیں قتل کیا تو امریکا ان کے بچاؤ کےلیے آئےگا۔ہم مظاہرین کو بچانے جانےکےلیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ ایران کے احتجاجی معاملے میں امریکی مداخلت خطے میں افراتفری پھیلانے کے مترادف ہے۔
علی لاریجانی نے کہا کہ یہ بات ڈونلڈ ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیےکہ امریکی مداخلت افراتفری پھیلانے کے مترادف ہے۔
خیال رہے کہ ایران میں گزشتہ کئی روز سے مہنگائی اور کرنسی کی قدر گرنے کےخلاف مظاہرے جاری ہیں اور گزشتہ روز ایرانی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 6 مظاہرین جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ 30 مظاہرین کو گرفتار بھی کیاگیا تھا۔
