منصب سنبھالنے تک اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوئے تو قیامت ٹوٹے گی : ٹرمپ کی حماس کو دھمکی

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک مرتبہ پھر دھمکی دیتےہوئے کہا حماس کو کہہ چکا ہوں کہ اگر 20 جنوری تک میرے صدارتی منصب سنبھالنے سےقبل اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیاگیا تو ایک قیامت ٹوٹ پڑے گی۔

اپنی گفتگو کے دوران نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ ان کے صدارتی منصب سنبھالنے تک جنگ بندی کا معاہدہ نہیں ہوتا تو جو ہوگا قطعی خوش گوار نہیں ہو گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھاکہ یوکرین جنگ روکنے کےلیے روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر سےبات کروں گا،یہ جنگ بھی اب ختم ہونی چاہیے۔

ٹرمپ نے روس کے قبضے میں آنےوالے یوکرینی علاقوں کے مستقبل سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیے بغیر کہاکہ کشیدگی کا شکار سرزمین پر زیادہ تر علاقے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں اور انہیں بحال ہونےمیں ایک صدی لگ جائے گی۔

ٹرمپ کاکہنا تھاکہ متنازعہ علاقوں میں اب کوئی شہر باقی نہیں بچا،کوئی ایک عمارت بھی صحیح حالت میں موجود نہیں اور بس ملبے کا ڈھیر ہیں۔

ٹرمپ نے کہاکہ انہیں میدان جنگ میں خون سے لتھڑی ہوئی لاشوں کی تصاویر دکھائی گئیں جنہیں دیکھ کر انہیں 1861 سے 1865 تک امریکا کی خانہ جنگی یاد آگئی۔

 شام دہشتگردوں کےہاتھ میں ہے،بشار الاسد کاپہلا بیان آگیا

ٹرمپ کاکہنا تھاکہ وہ یوکرین اور روس کے مابین گزشتہ تین سالوں سے جاری جنگ کا فوری خاتمہ کروانا چاہیں گے لیکن یہ صورت حال مشرق وسطیٰ سے زیادہ مشکل ہوگی۔

Back to top button