ایران میں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے درجنوں افغانی ہلاک

درجنوں افغان شہری غیر قانونی طور پر ایرانی سرحد عبور کرنے کی کوشش میں ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔

ایرانی جریدے کی رپورٹ کے مطابق افغان باشندے اسلام قلعہ کے راستے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق کوہسان اور ادرسکن اضلاع میں 15 افغان مہاجرین کی لاشیں منتقل کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایران-افغان سرحد پر مجموعی طور پر تقریباً 40 افغان شہری ہلاک ہو گئے اور متعدد مہاجرین لاپتہ ہیں۔

سینئر ایرانی سرحدی کمانڈر نے کہا کہ اکتوبر 2025 میں ایران میں غیر قانونی داخلے کی کوششیں دگنی بڑھ گئی ہیں۔

دوسری جانب، ایرانی حکام کے مطابق رواں سال 16 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین اور پناہ گزینوں کو ایران سے بے دخل کیا جا چکا ہے۔

Back to top button