ڈاکٹر نبیہا شک اور غلط فہمیوں کا شکار ہیں، حارث کھوکھر کا الزامات پر ردعمل سامنے آگیا

سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان کے الزامات کے جواب میں ان کے شوہر حارث کھوکھر کا ردعمل سامنے آگیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نبیہا شک اور غلط فہمیوں کا شکار ہیں۔
ایک ویڈیو بیان میں حارث کھوکھر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نبیہا شک اور غلط فہمیوں کا شکار ہیں اور ان کے مطابق ان کے درمیان کوئی سنجیدہ اختلافات نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ بیوی گھر کی نسبت ان کے ساتھ زیادہ خوش تھیں اور زندگی کے معاملات میں ان پر الزام لگانا مناسب نہیں۔
حارث کے مطابق جب انہوں نے نیا کاروبار شروع کیا تو ڈاکٹر نبیہا چاہتے تھے کہ وہ ہر جگہ انہیں ساتھ لے جائیں، لیکن پیشہ ورانہ ملاقاتوں، دوستوں کی محفلوں یا دیگر سماجی سرگرمیوں میں ایسا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھر سے کام کے سلسلے میں نکلنے پر بھی ڈاکٹر نبیہا کو شبہ ہوتا کہ وہ کسی اور جگہ جا رہے ہیں، لیکن انہوں نے زندگی میں کوئی غلط یا غیر قانونی کام نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ صرف بداعتمادی اور منفی سوچ کا ہے، اور نہ تو ان کے درمیان جھگڑا ہوا، نہ مارپیٹ، اور نہ ہی کوئی گالی گئی۔ حارث کھوکھر نے کہا کہ وہ گھر اور خاندان کی ذمہ داریاں نبھانا چاہتے ہیں، لیکن ہر جگہ اہلیہ کو ساتھ لے جانا ممکن نہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیہا علی خان نے گزشتہ سال حارث کھوکھر سے منگنی اور شادی کا اعلان کیا تھا، تاہم شادی کے چند ماہ بعد ہی اختلافات کی خبریں منظرِ عام پر آئیں۔
