ڈاکٹر یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت ناساز، سروسز ہاسپٹل منتقل

کوٹ لکھپت جیل میں قید سینئر رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت خراب ہوگئی،جس کےبعد انہیں سروسز ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔
لاہور میں پی ٹی آئی کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری،معدے اور پیٹ میں تکلیف ہے، سروسز ہاسپٹل میں ان کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
