روزانہ 2سے3لیٹرپانی پیناگردوں کی صحت کیلئےمفید قرار

ماہرین صحت کاکہناہے کہ درحقیقت آپ کو گردوں کی اچھی صحت کے لیے روزانہ 2 سے 3 لیٹر (8 سے 12 گلاس) کے قریب پانی پینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

گردوں کے امراض بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں اور دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ان کا سامنا ہوتا ہے۔

گردے خون کو فلٹر کرتے ہیں جس کے دوران زہریلے مواد اور اضافی سیال کو جسم سے خارج کرتے ہیں جبکہ پوٹاشیم، سوڈیم اور دیگر اجزا کی سطح کو متوازن رکھتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ گردے ایسے ہارمونز بھی بناتے ہیں جو بلڈ پریشر سے لے کر ہڈیوں کی مضبوطی کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں، آسان الفاظ میں گردے بہت اہم ہوتے ہیں۔

ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں ہر 10 میں سے ایک فرد کو گردوں کے دائمی امراض کا سامنا ہوتا ہے جس کے نتیجے میں سیال اور دیگر مواد جسم میں اکٹھا ہونے لگتا ہے۔

اس حوالے سے اکثر کہا جاتا ہے کہ پانی کم پینا گردوں کے امراض کا شکار بنا سکتا ہے، تو کیا یہ بات واقعی درست ہے؟

Back to top button