افغانستان سے تاجکستان پر ڈرون حملہ، 3 چینی شہری ہلاک

افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملے میں 3 چینی شہری ہلاک ہوگئے۔
تاجک حکام کے مطابق افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں 3 چینی شہری ہلاک ہوئے۔
تاجک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے تاجکستان کے جنوب میں ایک چینی کمپنی پر ڈرون حملہ کیا گیا۔
تاجک وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ افغانستان سے ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والے چینی کمپنی کے ملازمین تھے۔
تاجک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تاجکستان سرحدی علاقوں میں امن، استحکام اور سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے، لیکن افغانستان کے اندر موجود مجرمانہ گروہوں کی تخریبی سرگرمیاں اب بھی جاری ہیں۔
تاجکستان نے دہشت گرد حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد پر امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔
افغان عسکریت پسند تاجکستان کی سرحد کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں سرگرم ہیں۔
