کراچی کی عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی گئی۔وفاقی حکومت نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع  کروادی۔

حکومت نے کراچی کے لیے بجلی ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ یہ اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری اورتیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

Back to top button