دبئی ایئرپورٹ ڈرون حملہ : پروازوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل

دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس سے ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتِ حال پیدا ہوگئی اور پروازوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کردی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے بعد ایئرپورٹ کے اطراف میں موجود ایک ٹینکر میں آگ لگ گئی،آگ پر قابو پانے کےلیے ایمرجنسی اداروں نے فوری کارروائی شروع کر دی۔ جب کہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کےلیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ایران نے متحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی نئی دھمکی دیدی
دبئی میڈیا آفس کےمطابق اب تک اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر ایئرپورٹ پر آنے والی پروازوں کی لینڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔
