ایران کے میزائل حملوں کے باوجود دبئی کی رونقیں ماند نہ پڑیں
1 مارچ, 2026

ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر میزائل حملوں کے باوجود دبئی میں معمول کی زندگی اور سرگرمیاں جاری ہیں۔ اور وہاں زندگی کی رونقیں پہلے کی طرح برقرار ہیں۔
گزشتہ روز ایران کی جانب سے ایک میزائل دبئی کے ایک مشہور ہوٹل کے قریب گرا، تاہم اس کے باوجود شہر کی رونقیں متاثر نہیں ہوئیں۔ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر لائٹ شو بھی معمول کے مطابق جاری رہا، اور رنگ برنگی روشنیوں نے شہر کی خوبصورتی کو اجاگر کیا۔
اسرائیلی حملے میں ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای جاں بحق، ایران نے تصدیق کر دی
دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم نے میدان ریس کورس کا دورہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کی، جس سے یہ پیغام دیا گیا کہ دبئی میں زندگی کی رونقیں قائم ہیں اور شہر محفوظ ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدام عالمی برادری کو دبئی میں استحکام اور معمولات کی بحالی کا پیغام دینے کے مترادف ہے۔
1 مارچ, 2026
