دبئی میں سولرکی مدد سے طلبہ نے کارنامہ سرانجام دیدیا

دبئی میں طلبا نے سولر کی مدد سے3ہزار بلب روشن کرنے کا کارنامہ انجام دے کر سب کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق طلبہ نے شمسی توانائی سے ایک ساتھ 3 ہزار بلب روشن کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا، سولر لائٹس کو متحدہ عرب امارات کے قومی درخت غف کی شکل میں ترتیب دیا گیا۔منفرد کاوش کا مقصد لوگوں میں قابل تجدید توانائی اور پائیداری کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے پر روانہ
تمام لائٹس استعمال شدہ چیزوں سے بنائی گئی تھیں جسے فلپائن کے اُن دیہاتوں میں تقسیم کیا جائے گا جہاں ابھی تک بجلی نہیں پہنچی۔
