دبئی میں دنیا کی پہلی سونے کی سڑک بنانے کا اعلان

دبئی میں دنیا کی پہلی گولڈ اسٹریٹ کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے جو دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ کے اندر تعمیر کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گولڈ ڈسٹرکٹ کی تعمیر کا کام پہلے ہی شروع ہوچکا ہے۔ یہ سونے اور زیورات کے کاروبار کے لیے ایک شاہکار اور نیا عالمی مرکز بنے گا۔

دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ میں بننے والی گولڈ اسٹریٹ کو خصوصی طور پر سونے کے عناصر کے ساتھ ڈیزائن کیا جائے گا تاکہ اسے دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں اور خریداروں کے لیے ایک یادگار جگہ بنایا جا سکے۔

سونے کی سڑک کی تعمیر کا مقصد صرف آرائش یا دلکشی نہیں بلکہ دبئی کو سونے، چاندی کے زیورات کے عالمی تجارتی نقشے پر سب سے منفرد اور جدید مقام بنانا ہے۔

اس گولڈ ڈسٹرکٹ کو سونے کے گھر کے طور پر قائم کیا جا رہا ہے۔ جہاں ریٹیل، ہول سیل، سرمایہ کاری اور زیورات کی پوری ویلیو چین ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہوں گی۔

جہاں عالمی شہرت یافتہ برانڈز سمیت ایک ہزار سے زائد ریٹیلرز کام کریں گے۔

Back to top button