وزیراعظم کا کرم میں ادویات کی قلت کانوٹس،اقدامات کانوٹس

وفاقی کابینہ نےضلع کرم میں ادویات کی قلت کا نوٹس ،ادویات کی قلت کو فوری طور پر دورکرنےکی ہدایت کردی۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اجلاس کے دوران قومی رجسٹریشن و بائیو میٹرک پالیسی فریم ورک کی اصولی منظوری دی گئی، پالیسی کے تحت ایک قوم،ایک شناخت کے تحت ہر پاکستانی کی منفرد آئی ڈی تیار کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک قوم،ایک شناخت منصوبہ کےتحت ہر شہری کا مکمل ڈیٹا یکجا کردیاجائےگا، پاسپورٹ، شناختی کارڈ،حفاظتی ٹیکے،عدالتی و پولیس ریکارڈ یکجا کر دیا جائےگا،نادرا،اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی،ایف بی آر کوڈیٹا تک رسائی ہو گی۔

ذرائع نےمزید بتایا کہ وفاقی کابینہ نےمختلف اداروں کےبوررڈ کی تنظیم نو کی منظوری دےدی۔

اجلاس کے دوران کابینہ نے کرم میں ادویات کی قلت کانوٹس لیا، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ کرم میں ادویات کی قلت کوفوری طورپردورکیا جائے، وفاقی حکومت کے پی حکومت سے ادویات کی قلت پررابطہ کرے۔

یادرہےکہ ضلع کرم کے ہسپتالوں میں ادویات کی قلت پیداہونےلگی ہے جب کہ طبی امداد نہ ملنےکےباعث یکم اکتوبر2024 سےابتک ہسپتال میں 29 بچے جاں بحق ہوئے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پارا چنار نے ادویات کی قلت سےمتعلق وضاحت کرتےہوئےکہا کہ2ماہ سےراستے بند ہیں، تشویشناک مریضوں کیلئےپارہ چنارمیں کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔

اپرکرم کے سرکاری اور نجی میڈکل اسٹورز میں ادویات ختم ہوچکی ہیں، سرجریز و دیگر ضروری پروسیجرز نہ ہونے کے باعث مریضوں کو تکلیف ہے۔

ضلع کرم میں جاری مسلح جھڑپوں کی وجہ سے ٹل پاڑہ چنار روڈ 2 ماہ سے بند ہے جب کہ حالیہ جھڑپوں میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

Back to top button