رمضان المبارک،بینکوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے بینکوں میں رمضان کیلئےتبدیل شدہ کاروباری اور دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بینکوں میں پیر سے جمعرات تک صبح  09:00 بجے سے شام 03:00 بجے تک بلا کسی وقفے کے کام جاری رہے گا جبکہ جمعہ کے دن صبح 09:00 بجے سے 12:30 بجے تک دفتری امور نمٹائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اس اوقات کار پر ملک کے دیگر بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائکرو فنانس بینکس بھی کاربند رہیں گے۔

Back to top button