انگلینڈ میں شہریوں پرحملہ کرنیوالی چیل پکڑی گئی

انگلینڈ میں ایک گاؤں کے مکینوں پر ہفتوں سے حملہ آور چیل کو بالآخر قابو میں کرلیا گیا ہے ۔

ایک اندازے کے مطابق اس چیل کو مقامی لوگوں پر 50 حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہےشکاری پرندے نے پیدل چلنے والے رہائشیوں کے سروں پر درجنوں حملے کیے جس میں بعض صورتوں میں راہ گیر زخمی بھی ہوئے۔لیکن اس طویل مدت کی دہشت گردی کے چیل کو جو کہ شمالی اور جنوبی امریکہ سے تعلق رکھتی ہے، آخر کار اسٹیو ہیرس نامی 40 سالہ رہائشی نے پکڑ لیا۔

ہیرس نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ہمارے اور پورے گاؤں کے لیے راحت کی بات ہے۔ جب بھی میں واک کے لیے جاتا تو یہ گاؤں کے آس پاس میرا پیچھا کرتا تھا اور جب میں واپس آتا تو یہ میرے سر پر اُڑتا۔شہری نے بتایا کہ ایک دن جب پرندہ تقریباً ایک فٹ کے فاصلے پر تھا تو میں نے اسے اس کے اوپر جال پھینک دیا اور اسے پھنسا دیا۔ہیرس نے بتایا کہ اس جارح پرندے کی موجودگی کی وجہ سے ان کے بچوں کو کئی دنوں سے گھر کے باہر کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا ہے۔

Back to top button