اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مظفرآباد، سکردو، دیامر، راولپنڈی، مری، ٹیکسلا اورحسن ابدال،لاہورمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
لوئر دیر، کوہاٹ، سوات، صوابی، شبقدر اور پاڑاچنار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابقزلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی190 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
