اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد کے علاوہ سوات، پشاور، صوابی، باجوڑ، چترال اور دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ دیامر شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 114 کلومیٹر تھی، جب کہ مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
