راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلےکےجھٹکے

اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلےکےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت4.8 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی17 کلومیٹراور زلزلے کا مرکز راولپنڈی کے جنوب مشرق میں8 کلومیٹر دور تھا۔
سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر48 منٹ پر محسوس کیےگئے۔آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،اسی طرح پنجاب کے ضلع چکوال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔بلوچ، دھیرکوٹ، مری اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کی شدت اور مرکز کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
