الزائمرکےمرض میں انڈاکھانامفید قرار

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ ہفتے میں ایک انڈا کھانے سے الزائمر کے خطرے میں واضح کمی ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق اگر معمر افراد ہفتے میں کم از کم ایک انڈا استعمال کریں تو ان میں الزائمر جیسے دماغی مرض کا خطرہ تقریباً 47 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔

یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئی، جس میں 1,024 بزرگ افراد کی غذائی عادات اور دماغی صحت کا تقریباً سات سال تک مشاہدہ کیا گیا۔

مطالعے سے معلوم ہوا کہ وہ افراد جو ہفتے میں ایک سے زائد انڈے کھاتے تھے، ان میں یادداشت میں کمی یا الزائمر ہونے کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم تھا۔

ماہرین کے مطابق انڈوں میں موجود "چولین” نامی غذائی جز دماغی صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔ یہ مادہ دماغی خلیوں کو فعال رکھنے اور ایک اہم نیوروٹرانسمیٹر کی تیاری میں مدد دیتا ہے جو یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت سے منسلک ہوتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ انڈے کھانے سے جسم میں چولین کی مقدار بڑھتی ہے، جو الزائمر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

Back to top button