وزن میں کمی کیلئے کم مقدار میں کھانامفیدقرار

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے کم مقدار میں کھانا  مفید ہے۔

امریکا کے جونز ہوپکنز یونیورسٹی اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگرچہ ایک سے دوسرے وقت کے کھانے کے درمیان طویل وقفہ فاسٹنگ مقبول طریقہ کار ہے مگر جسمانی وزن میں کمی کے لیے اس کے مؤثر ہونے کے شواہد بہت کم ہیں۔

نئی تحقیق میں دن کی پہلی سے آخری غذا کے درمیان وقفے سے جسمانی وزن میں آنے والی کمی کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔18سال یا اس سے زائد عمر کے 550 افراد کو اس تحقیق کا حصہ بنایا گیا اور تحقیق شروع ہونے سے 2 سال قبل ان کے وزن اور قد کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں شامل زیادہ تر افراد موٹاپے کے شکار تھے، ورزش سے دور رہنے کے ساتھ ساتھ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کم کرتے تھے جبکہ نیند کا دورانیہ بھی کم تھا۔

محققین نے افراد کے سونے، جاگنے اور غذائی اوقات جاننے کے لیے ایک موبائل ایپ تیار کی اور اس ڈیٹا کو اکٹھا کیا۔

Back to top button