روزانہ ایک کینو کھانانظام ہاضمہ کیلئےبہترین قرار

ماہرین صحت نے موسم سرما میں روزانہ ایک کینو کھانانظام انہضمام کیلئےفائدہ مندقرار دیدیا۔
دیکھنے میں کسی مالٹے کی طرح نظر آنے والا وہ پھل جو پاکستان میں بہت زیادہ کھایا جاتا ہے۔کینو وہ پھل ہے جس کی سب سے زیادہ پیداوار پاکستان میں ہوتی ہے۔موسم سرما کی اس سوغات میں متعدد ایسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔
کینو کھانے کا ایک بڑا فائدہ نظام ہاضمہ کو بہتر بنانا ہے۔کینو آسانی سے ہضم ہو جاتے ہیں جس کے باعث غذائی نالی پر دباؤ نہیں پڑتا۔اگر اکثر بدہضمی کے شکار رہتے ہیں تو ناشتے میں کینو کا جوس پینے سے نظام ہاضمہ کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
اگر اکثر سینے میں جلن یا تیزابیت کا سامنا ہوتا ہے تو کینو کا استعمال کرنا مفید ہو سکتا ہے۔اس پھل میں ایسے منرلز موجود ہوتے ہیں جو معدے کی تیزابیت کو کم کرتے ہیں۔ایسا مانا جاتا ہے کہ روزانہ کینو کو کھانے سے سینے کی جلن کی شکایت میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔
کینو میں وٹامن سی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔یہ وٹامن جسم میں اینٹی آکسائیڈنٹ کا کام کرتا ہے اور مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے جس سے موسمی نزلہ زکام سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
اسی طرح وٹامن سی سے جِلد کے خلیات کو نقصان دہ مالیکیولز سے تحفظ ملتا ہے جبکہ جھریوں سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
