قوتِ مدافعت بڑھانےکیلئےرات کوپستہ کھانامفیدقرار

ماہرین صحت نے رات کے وقت پستے کھانا آنتوں کی صحت، سوزش میں کمی اور قوتِ مدافعت میں بہتری کیلئےفائدہ مند قرار دیدیا۔
جدیدتحقیق کے مطابق رات کے وقت پستےکھانا آنتوں کے بیکٹیریا کو مثبت انداز میں متاثر کرتا ہے۔تاہم، یہ اثر صرف پری ڈائیبیٹیز کے شکار افراد میں دیکھا گیا۔رات کو ٹوسٹ جیسے کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل غذا کی جگہ پستے کھائے جائیں تو آنتوں کے مائیکروبائیوم (یعنی آنتوں میں بسنے والے جرثوموں کی دنیا)کو صحت مند سمت میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
پستے، دیگر خشک میواجات کے مقابلے میں آنتوں میں مفید بیکٹیریا کی تعداد بڑھانے میں زیادہ مؤثر ہوتے ہیں۔پستوں کی غذائی اہمیت کے ایسے ٹھوس شواہد کے بعد ماہرین اسے رات کے اسنیک کے طور پر ایک بہترین انتخاب قرار دے رہے ہیں۔
