روزانہ دہی کھاناصحت کیلئے مفید قرار

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ دہی روزانہ کھاناصحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔

اگر آپ روزانہ دہی کھانا پسند کرتے ہیں تو یہ مزیدار غذا آپ کو ڈپریشن سمیت مختلف دماغی مسائل سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

جرنل این پی جے مینٹل ہیلتھ ریسرچ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ معدے میں موجود صحت کے لیے مفید بیکٹیریا دماغی صحت کو درست رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔دہی، پنیر اور دیگر خمیر شدہ غذاؤں یا سپلیمنٹس میں موجود پرو بائیوٹیکس سے ڈپریشن اور دیگر دماغی صحت کے لیے مسائل سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ پرو بائیوٹیکس سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے منفی احساسات کو بڑھنے سے روکنا آسان ہو جاتا ہے۔

تحقیق میں جوان صحت مند افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کو ایک ماہ تک روزانہ پروبائیوٹیکس سپلیمنٹس کا استعمال کرایا گیا۔

Back to top button