ای سی سی:پیٹرول کمپنیوں اور ڈیلرزکے منافع میں اضافے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرول کمپنیوں اور ڈیلروں کے منافع میں 5 سے 10 فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گاڑیوں کی درآمد کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی، جبکہ پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ بھی منظور کرلیا گیا۔

اجلاس میں پاور ڈویژن نے آئندہ مالی سال کے سرکلر قرضہ منصوبے پر بریفنگ دی۔

کمیٹی نے مالی پائیداری اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی اور پاور ڈویژن کو مالی مدد بتدریج کم کرنے کا درمیانی مدت منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا۔

نئی پالیسی کے تحت درآمد شدہ گاڑیوں پر تحفظ اور ماحولیاتی معیار لاگو ہوں گے،۔

گاڑیوں کی درآمد کی مدت 2 سال سے بڑھا کر 3 سال کر دی گئی ہے۔

فیصلے کے مطابق، درآمد شدہ گاڑیاں ایک سال تک کسی دوسرے کے نام منتقل نہیں کی جا سکیں گی۔اس میں نصف اضافہ فوری طور پر نافذ ہوگا جبکہ باقی ڈیجیٹائزیشن کی پیش رفت سے مشروط ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کو یکم جون 2026 تک پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔

Back to top button