ECP کا انتخابات کے دوران فوج کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کو خط

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوران فوج کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ کو خط تحریر کر دیا ہے، خط میں 2024 کے دوران ہونے والے الیکشن میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے فوجی دستے تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اس خط میں لکھا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے پانچ لاکھ 91 ہزار 106 سکیورٹی اہلکار درکار ہیں مگر صوبوں اور وفاق میں 277558 پولیس اہلکاروں کی کمی ہے۔ اس وجہ سے پاکستانی فوج اور نیم فوجی دستوں کو غیر متحرک انداز میں پولنگ کے روز تعینات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس خط میں ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فوج اور سول آرمڈ فورسز کی بطور سٹیٹک اور کوئیک رسپانس فورس تعیناتی یقینی بنائی جائے اور 7 دسمبر سے پہلے کمیشن کو آگاہ کیا جائے۔

Back to top button