سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے

سعودی عرب سمیت متختلف ممالک میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کی مسجد الحرام اور مسجد نبوی نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے ، جہاں ہزاروں افراد نے اجتماعی طور پر عید الفطر کی نماز ادا کی۔
سلمان بن عزیز نے دنیا بھر کے عبدالعزیز کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے عالمی امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے لیے عزم کا اعادہ کیا اور امت مسلمہ کے لیے امن و سلامتی کی دعا کی۔
دوسری طرف ترکی، لبنان، یمن، فلسطین اور عراق میں بھی آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔
آسٹریلیا میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے، جہاں وزیراعظم انتھونی البانی سڈنی کی مسجد گئے اور مسلمانوں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔
ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو ہوگی
اسی طرح امریکہ میں بھی عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے، جبکہ برطانیہ اور یورپ کے ممالک میں بھی عید منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
لندن میں چاند رات کے موقع پر ایک بڑی اور رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی، جہاں مہندی، چوڑیوں، جیولری، ملبوسات اور کھانوں کے اسٹالز پر لوگوں کا رش دیکھنے میں آیا۔
دوسری طرف پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں چاند نظر نہ آنے کے بعد عیدالفطر کل منائی جائے گی۔
