عید الفطر کا دوسرا روز، شہریوں نے پارکوں کا رخ کرلیا، دعوتوں کا سلسلہ بھی جاری

ملک بھر میں آج دوسرے روز بھی عیدالفطر کا جوش و خرروش سے منائی جا رہی ہے اور لوگ مختلف شہروں میں سیر و تفریح، دعوتوں اور خاندان کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

تفیلات کے مطابق ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں عوام پورے جوش و جذبے سے عیدالفطر کا دوسرا روز منا رہے ہیں، تفریحی مقامات پر رش اور ایک دوسرے کے ہاں دعوتوں کا اہتمام جاری ہیں۔

پارکوں میں عوام کا شدید رش ہے جہاں بچے موج مستی میں مصروف ہیں، کوئی جھولے لے کر خوش ہے تو کوئی اونٹ کی سواری میں مگن ہے۔

لاہور، کراچی، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں نمازِ عید کے اجتماعات ہوئے، جہاں ہزاروں شہری نے نماز ادا کی اور سلامتی، امن و خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔

عید کے دوسرے دن بھی سکیورٹی انتظامات سخت کیے گئے ہیں تاکہ عوام پرمسرت ماحول میں تہوار منا سکیں۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے عوامی مقامات، بازاروں اور اجتماع گاہوں پر چوکس ہیں۔

آج ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

دوسری جانب لاہور میں عید کے دوسرے روز شہریوں نے ناشتے کے لئے دکانوں کا رخ کر لیا، کوئی فیملی کو ساتھ لایا تو کوئی دوستوں کے ہمراہ آیا، مزیدار بونگ پائے، چنے کوفتہ اور حلوہ پوری سے لطف اندوز ہوتے شہری کہتے ہیں تہوار کا مزہ تو اب آیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سروسز چیفس، سیاسی قائدین اور عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، امن و اتحاد کے پیغام پر زور دیا گیا۔

یاد رہے کہ عید کے موقع پر پاکستان اور افغانستان نے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے تاکہ  دونوں ممالک کے عوام عید  پر امن طور پر منا سکیں۔

Back to top button