آج ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

آج ملک بھر میں عیدالفطر نہایت مذہبی جذبے اور خوشی کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نمازِ عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور خصوصی دعائیں کیں۔

نماز کے دوران ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا مانگی گئی جبکہ پوری امتِ مسلمہ کے امن اور استحکام کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

عید کے دن شہری نئے کپڑے پہن کر اور خوشبو لگا کر سنت رسول ﷺ مطابق نماز کے لیے گئے۔ نماز کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی اور خوشیاں بانٹیں۔

گھروں میں خواتین نے طرح طرح کے لذیذ کھانے تیار کیے، جبکہ بچے عیدی لینے کے لیے خاصے پرجوش نظر آئے۔

سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے

حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تاکہ لوگ بلا خوف و خطر عید کی خوشیاں منا سکیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب، خلیجی ممالک، امریکا، برطانیہ اور یورپ کے دیگر حصوں میں عیدالفطر ایک دن پہلے منائی گئی تھی۔

عیدالفطر رمضان المبارک کے اختتام پر مسلمانوں کے لیے خوشی، شکرگزاری اور باہمی محبت کا پیغام لے کر آتی ہے۔

Back to top button